حیدرآباد ۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز دھون انڈین پریمیئر لیگ کے ساتویں سیشن میں سنرائیزرس حیدرآباد ٹیم کے کپتان ہوں گے ۔ آئی پی ایلسات کا آغاز 16 اپریل سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا ۔ 30 اپریل تک پہلے مرحلے کے تحت اس میچ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے یا تو ہندوستان میں یا پھر بنگلہ دیش میں 1 مئی سے 12 مئی تک منعقد ہوگا ۔ اس کے بعد تیسرا مرحلہ ہندوستان میں 13 مئی سے 1 جون تک منعقد ہو گا ۔ ہندوستان میں ہو رہے عام انتخابات کی وجہ سے اس سال آئی پی ایل منعقد جزوی طور پر ہندوستان سے باہر کرنا پڑ رہا ہے ۔ سنرائیزرس فرنچائزی ٹیم نے پیر کو جاری اپنے بیان میں دھون کو کمان سونپنے کا اعلان کیا۔ ٹیم کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹوئنٹی -20 ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی کو نائب کپتان بنایا گیا ہے ۔ دھون کی قیادت میں سنرائیزرس نے گزشتہ سال چمپئن لیگ میں حصہ لیا تھا ۔ وہ یہ فرنچائزی کی طرف سے واپس کئے گئے کھلاڑیوں میں سے ایک تھے ۔