نیویارک: سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر نے دلچسپ مقابلے کے بعد عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ کو شکست دے کر سنسناٹی ماسٹر ٹینس ٹائٹل جیت لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ راجر فیڈرر نے عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ سنسناٹی اوپن ٹینس میں مہارت جیت گئی، جوش ہار گیا۔
مینز فائنل میں راجر فیڈرر نے نوواک جوکووچ کو ہرا دیا۔ سابق عالمی چیمپئن نے پہلے سیٹ میں نوواک کو ٹائی بریکر پر شکست دی۔ دوسرے سیٹ میں فیڈرر کے سامنے نوواک کی ایک نہ چلی، سوئٹزر لینڈ کے راجر نے سربیا کے نوواک کو باآسانی 3ـ6 سے ہرایا۔ کامیابی کے ساتھ فیڈرر نے رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔