نئی دہلی: سنسکس کی سر فہرست ۱۰میں سے ۹ کمپنیوں کے بازار سرمایہ(مارکٹ کیپ) میں گذشتہ ہفتے ۹۳ ہزار کروڑ روپئے کی گراوٹ آئی بین الاقوامی اسباب سے بازارمیں ہوئے زبردست اُتار چڑھاو¿ کی وجہ سے زیادہ تر کمپنیوں کے بازار سرمایہ میں کمی آئی۔
گذشتہ ۲۴ اگست کو ۱۶۲۴ پوائنٹ کی زبردست گراوٹ کے بعد بازار کچھ سنبھلا ۔ حالانکہ کاروبار کے دوران مسلسل اُتار چڑھاو¿ کا سلسلہ بر قراررہا سنسکس کی ۱۰ کمپنیوں میں صرف کول انڈیا ہی ایک ایسی کمپنی رہی جس کے بازار سرمایہ میں اضافہ ہوا۔ زیر جائزہ ہفتے کے دوران کول انڈیا کا بازار سرمایہ ۲۳ء۵۴۹۵ کروڑ روپئے بڑھ کر ۸۶ء۲۲۵۷۴۶ کروڑ روپئے پر پہنچ گیا۔ ریلائنس انڈسٹریز اور او این جی سی سمیت دیگر ۹ کمپنیوں کی بازار حیثیت اس دوران ۴۷ء۹۳۰۰۳ کروڑ روپئے کم ہو گئی۔ ہفتے کے دوران ٹی سی ایس کا بازار سرمایہ ۹۱ء۲۰۴۵۸ کروڑ روپئے کم ہوکر ۴۱ء۵۰۳۵۲۰ کروڑ روپئے رہ گیا ۔ ریلائنس انڈسٹریز کا بازار سرمایہ ۷۱ء۱۱۶۸۹ کروڑ روپئے کے نقصان کے ساتھ ۳۶ء۲۸۲۱۰۷ کروڑ روپئے پر آگیاعوامی شعبہ کے اسٹےٹ بےنک آف انڈیا کا بازار سرمایہ ۶۹ء۱۳۷۳۲ کروڑ روپئے کم ہوکر ۹۷ء۱۸۸۵۸۷ کروڑ روپئے رہ گیا۔
اسی طرح ہفتے کے دوران سن فارما کا بازار سرمایہ ۳۱ء۱۲۸۲۶ کروڑ روپئے کم ہوکر ۵۸ء۲۱۲۹۵۷ کروڑ روپئے اور او این جی سی کا ایم کیپ ۸۱ء۱۰۶۰۸ کروڑ روپئے کم ہوکر ۹۶ء۲۰۸۳۶۸ کروڑ روپئے رہ گیا۔ آئی ٹی شعبہ کی کمپنی انفوسس کی بازار حیثیت ہفتے کے دوران ۸۱ء۹۱۶۴ کروڑ روپئے کم ہوکر ۶۴ء۲۵۵۱۲۱ کروڑ روپئے رہ گئی وہیں ایچ ڈی ایف سی بینک کا بازار سرمایہ ۹۱ء۸۳۲۰ کروڑ روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۹۰ء۲۵۸۳۶۲ کروڑ روپئے پر آگیا۔
ایچ ڈی ایف سی کا بازار سرمایہ ۱ء۴۳۹۸ کروڑ روپئے کے نقصان کے ساتھ ۱۶ء۱۸۹۲۶۸ کروڑ روپئے رہ گیا۔ آئی ٹی سی کے بازار سرمایہ میں ۲۲ء۱۸۰۳ کروڑ روپئے کا نقصان رہا اور یہ ۰۳ء۲۶۲۸۰۷ کروڑ روپئے رہ گیا۔ گذشتہ ہفتے دوشنبہ کو سنسکس میں ایک دن کی سب سے بڑی ۵۱ء۱۶۲۴ پوائنٹ کی گراوٹ درج ہوئی اس دن سرمایہ کاروں کا سرمایہ ۷ لاکھ کروڑ روپئے کم ہوگیا حالانکہ جمعہ کو سنسکس ۱۶۱ پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ ۲۶ ہزار پوائنٹ کی سطح کو ایک بار پھر پار کرنے میں کامیاب رہا۔