نئی دہلی، 20 مئی (یو این آئی) سنندا پشکر قتل معاملے کے تین اہم گواہوں نے کہا ہے کہ وہ لائی ڈیٹیکٹر ٹسٹ کے لئے تیار ہیں۔ اس معاملے کی تفتیش کرنے والی دہلی پولیس نے لائی ڈیٹیکٹر ٹسٹ کا مطالبہ کیا ہے ۔ گواہوں کو آج دہلی کی ایک عدالت میں حاضر ہونے کے لئے کہا گیا ہے ۔ وہ عدالت میں اپنی بات رکھنا چاہتا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ حکام سے کچھ بھی نہیں چھپارہے ہیں۔دہلی پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم نے گزشتہ ہفتہ کہا تھا کہ وہ چاہتی ہے کہ عدالت اسے تینوں گواہوں کے پالی گراف ٹسٹ کی اجازت
دے کیونکہ ہوسکتا ہے کہ وہ کچھ چھپا رہے ہوں۔ ان گواہوں میں گھر کا ملازم نارائن سنگھ، ڈرائیور بجرنگی اور گھریلو دوست سنجے دیوان شامل ہیں۔سنندا شیکھر کے شوہر مسٹر ششی تھرور سے اس معاملے میں تین بار پوچھ تاچھ ہوچکی ہے کیونکہ انکی اہلیہ نے موت سے قبل الزام لگایا تھا کہ ان کا (تھرور) پاکستان کی ایک صحافی مہر تارڑکے ساتھ معاشقہ تھا۔