کانپور(نامہ نگار)۔سنیچر کوآرپی ایف انچارج کے فون پرسنٹرل ریلوے اسٹیشن کوبم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ اس خبر کے بعد پولیس کو دھمکی دینے والے شخص کی سرگرمی سے تلاش کررہی ہے ۔آج کرائم برانچ کی ٹیم نے دھمکی دینے والے نوجوان کوگرفتار کرلیا۔گرفتار نوجوان تھانہ کلیان پورضلع فتح پور کاباشندہ ہے اورذاتی دشمنی کے سبب ایک کنبے کوملوث کرنے کیلئے کوشاں تھا۔ فرضی کاغذات پرنکالے گئے سنگ کے ذریعہ موبائل کے پردھمکی دی گئی تھی۔ پولیس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد اسے جیل بھیج دیا ہے ۔