ناٹگھم۔غیر ملکی سرزمین پر پہلی اور کیریئر کی چوتھی سنچری جڑنے سے خوش ہندوستانی سلامی بلے باز مرلی وجے نے کل یہاں کہا کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ کے ابتدائی دن سنچری اسکور کرنا خواب سچ ہونے جیسا ہے۔ ہندوستان کی پہلی اننگز کے پہلے دن کے چار وکٹ پر 259 رنز میں وجے نے ناٹ آئوٹ 122 رن بنائے۔وجے نے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد کل یہاں پریس کانفرنس میں کہا،میں پریکٹس میچ اور نیٹس پر گیند کو اچھی طرح سے ہٹ کر رہا تھا۔ اس لئے میں مثبت سوچ کے ساتھ اترا تھا اور ٹیم کو اچھی شروعات دینا چاہتا تھا۔ پچ بلے بازی کے دوستانہ تھی اور میں اس موقع کا پورا فائدہ اٹھانا چاہتا تھا۔ میں نے اس کا خواب دیکھا تھا اور یہ سچ ہو جانے سے بہت خوش ہوں۔اس سلامی بلے باز نے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ میں بھی آٹھ اننگز میں اچھی شروعات کی لیکن وہ صرف نصف سنچری لگا پائے۔ یہ بات کسی حد تک ان کے دماغ میں تھی لیکن اس بلے باز نے کہا کہ انہوں نے اپنا رویہ نہیں بدلا۔ وجے نے کہا،وہاں جو کچھ ہوا اس کیلئے میرے پاس کوئی بہانہ نہیں ہے۔ میں کچھ اچھی گیندوں پر آؤٹ ہو گیا لیکن آخر میں سچ یہی تھا کہ میں نے وہاں رنز نہیں بنائے تھے۔ اس لئے میں نے اس سے سبق سیکھا اور اس بارے میں زیادہ سوچ غور کئے بغیر میں آگے بڑھ گیا۔انہوں نے کہامیں نے صبر برقرار رکھنے پر توجہ دی۔ آپ کاکریز پر وقت خرچ ہوتا ہے اور جلد بازی سے بچنا ہوتا ہے۔ یہ پانچ روزہ میچ ہے اور مخالف ٹیم کو تھکانا ہوتا ہے۔ یہی میری حکمت عملی تھی اور اس دوران میں اسی پر کام کر رہا تھا۔ ایک بار جب آپ کے پاؤں جم جاتے ہیں اور لے بن جاتی ہے تو پھر بلے بازی کرنے میں مزہ آنے لگتا ہے۔ انگلینڈ کے تیزگیندباز جیمز اینڈرسن نے ہندوستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ کیلئے ٹریٹبرج کی سپاٹ پچ کو لے کر نناراضگی ظاہرکی اور کہا کہ اس وکٹ سے ان کی ٹیم کے بجائے مہمان ٹیم کو مدد ملی۔ سلامی بلے باز مرلی وجے کے کل پہلے دن ناٹ آئوٹ 122 رن کی مدد سے ہندوستان نے چار وکٹ پر 259 رن بنائے۔اینڈرسن نے دن کے کھیل کے بعد پریس کانفرنس میں مذاقیہ انداز میں کہا،ہم بہت اچھے میزبان ہیں۔انہوں نے کہایہ تھوڑا مایوس کن رہا کیونکہ آپ بلے اور گیند کے درمیان برابر کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں لیکن ابھی دیکھ کر ایسا نہیں لگتا۔انہوں نے کہا،لیکن بولنگ یونٹ کے طور پر ہم جانتے ہیں کہ ٹیسٹ پچیں بلے بازوں کے لئے زیادہ مناسب ہوں گی۔ اس لئے میرا خیال ہے کہ پہلے دن ہماری گیند بازی شاندار رہی۔ ہم اس پر افسوس ظاہر کرسکتے ہیں اور فکر کر سکتے ہیں لیکن ہم نے اپنا بہترین مظاہرہ دیا۔ انگلینڈ کیلئے پہلا دن مایوس کن دن رہا اور زیادہ تر بحث سپاٹ پچ کو لے کر رہی۔ گرمیوں میں تیسری بار ٹیسٹ میچوں کے لئے اس طرح کی پچ تیار کی گئی ہے اور یہ جانتے ہوئے کہ اس سیریز سے پہلے انگلینڈ کی ٹیم کو سری لنکا سے شکست جھیلنی پڑی، میزبان خوش نہیں ہوں گے۔ہندوستان کے دو وکٹ لینے والے اینڈرسن نے کل یہاں کہا کہ ان کی ٹیم ہندوستان کو 400 رن پر روکنے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہایہ بلے بازی کے لئے اچھی پچ ہے لیکن ہم انہیں 400 رن کے ارد گرد روکنے کی کوشش کریں گے۔اینڈرسن نے کہا،بہتر یہ ہوگا کہ ہم انہیں اس سے بھی کم اسکور پر آؤٹ لیکن پچ کو دیکھ کر مجھے لگتا ہے کہ ہمیں انہیں 400 تک آؤٹ کرنا ہو گا۔ ہم کل ان کے بچے ہوئے چھ وکٹ جلد سے جلد حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔