نئی دہلی (وارتا) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے اور منیجنگ ڈائریکٹر(سی ایم ڈی) ایس کے جین کے خلاف آج ایک مقدمہ درج کیا اور اس سلسلے میں ملک کے ۲۰ مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ سی بی آئی ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں دہلی،بنگلور،ممبئی اور بھوپال کے ۲۰ مقامات پر سی بی آئی کی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔ مسٹر جین پر کچھ کمپنیوں کے قرض کی حد بڑھانے کے عوض میں رشوت لینے کا الزام ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ چھاپہ ماری کے دوران ۵۰لاکھ روپئے کی رقم برآمد کرلی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ابھی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔