لکھنؤ۔ 22 دسمبر (یو این آئی) اترپردیش حکومت نے معروف موسیقار سنتوش آنند کے بیٹے سنکلپ آنند اور بہو نندنی کی خودکشی معاملے کی تفتیش مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے کرانے کو منظوری دے دی۔
اعلی عہدے پر فا ئز ذرائع نے آج یہاں یو این آئی کویہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلہ میں مرکز کو خط بھیج دیا گیا ہے۔
ان دونوں نے متھرا کے کوسی کلا میں 19 اکتوبر کو ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی تھی۔ اس حادثے میں سنکلپ کی تقریباً 3 سالہ بیٹی بھی سنگین طورپر زخمی ہوگئی تھی۔ سنکلپ کی خودکشی کی وجہ 250 کروڑ روپے کے گھپلہ کا بتایا جارہا ہے۔ انہوں نے اپنے خودکشی نامہ میں اس انتہائی قدم کے لئے سینئر حکام کو
ذمہ دار ٹھرایا تھا۔