گالے۔ پاکستان اور سری لنکا کے خلاف پہلے ٹسٹ کا چوتھے روز کا کھیل جاری ہے ۔اور سری لنکا نے سنگاکارا کی ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان پر سبقت بنالی ہے۔ لنکن ٹائیگر نے 9وکٹ کے نقصان پر 533رن بنا کرٹیم ڈگلیئر کردی۔اور اس کو82رن کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔وہیں پاکستان نے تادم تحریرتک بغیر کسی نقصان کے تین رن بنا لئے تھے۔ سری لنکا کے گالے انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹسٹ کے چوتھے روز کا کھیل شروع ہوا تو اپنی الوداعی سیریر کھیلنے والے مہیلا جے وردنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 4 رن کا اضافہ کر سکے اور 59 کے انفرادی اسکور پر جنید خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے جب کہ کمارا سنگا کارا 174 اور سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوز 83 رن کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کافی لمبی شراکت ہو چکی ہے۔ بارش کے باعث تیسرے روز کا کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم ہوا تو اس وقت سری لنکا نے 2 وکٹ کے نقصان پر 252 رن بنائے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں یونس خان کے شاندار 177 رن اور اسد شفیق، سرفراز احمد اور عبد الرحمان کی نصف سنچریوں کی بدولت 451 رن بنائے تھے جب کہ سری لنکا کی جانب سے دلروان پریرا نے 5، رنگنا ہیراتھ نے 3 اور دھمیکا پراساد 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ سری لنکا کی جانب سے کوشال سلوا نے 64، مہیلا جے وردنے نے 59 اور اپل تھارنگا نے 19 رن اسکور کئے جب کہ پاکستان کی جانب سے جنید خان نے 2 اور محمد طلحہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔کل پاکستان اور سری لنکا کے در میان کھیلے جانے والے پہلے ٹسٹ میچ میںبلے بازوں کے رن کے بعد بادل بھی برس پڑے ، گال کی وکٹ بولرز کے لئے سخت جاں ثابت ہورہی ہے جبکہ بیٹسمین اس بیٹنگ پیراڈائز پر اپنی مہارت کے جوہر کھل کر دکھارہے ہیں، میچ کے تیسرے روز جمعے کو بارش کی وجہ سے ٹسٹ میچ کا رخ ڈرا کی جانب موڑتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، جس میں فاسٹ بولرز سے زیادہ اسپنرز کی اہمیت بڑھ گئی ہے،بارش اور کم روشنی کی آنکھ مچولی نے گرائونڈ ا سٹاف کو ہروقت مستعد رکھا۔ پورے دن صرف 46 اوورز کرائے جا سکے جبکہ چائے کے بعد کا کھیل مکمل طور پر بارش کی نذر ہوگیا۔
پاکستانی گیندبازی کی بے بسی لکھی رہی جنھوں نے ریکارڈز اور انفرادی سنگ میل پر اپنے نام درج کراتے ہوئے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو بھی کمزور نہیں ہونے دیا۔تیسرے دن کی خاص بات کمار سنگا کارا کی شاندار سنچری تھی۔ انھوں نے 13 چوکوں کی مدد سے 102 رن بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔