ممبئی: اجے دیوگن کی نئی فلم ’’سنگھم ریٹرنز‘‘ اپنی ریلیز کے پہلے پانچ دنوں ہی میں ۱۰۰کروڑ کمانے والی فلموں کے کلب میں شامل ہوگئی ہے۔ریلیز کے پہلے ہفتے میں فلم نے۷۷ء۶۴ کروڑ کمائے تھے جب کہ پیر کے دن فلم نے ۱۴ء۷۸ کروڑ روپے مزید کما لیے، پھر گزشتہ روز منگل کو فلم نے مزید ۸ء۶۰روپے کا بزنس کیا ہے جس پر اب تک کل۱۰۱۔۲ کروڑ روپے فلم نے کما لیے ہیں۔’’سنگھم ریٹرنز‘‘ آج کل باکس آفس پر بلاک بسٹر فلم جا رہی ہے۔اس نے اس بات کو ثابت کردیا ہے کہ جب روہت شیٹی اور اجے دیوگن کوئی فلم بناتے ہیں تو وہ یقیناً بلاک بسٹر ہوتی ہے۔ دوسری طرف ریاست مہاراشٹرا کے شہروں سولاپور اور ناگ پور میں لوگوں نے اجے دیوگن کے پوسٹروں پر پھولوں کے ہار پہننا دیے جس سے فلم ’’سنگھم ریٹرنز ‘‘ کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ بھارتی عوام میں مقبول اس فلمی ہیرو کے پوسٹر کو پھولوں کے ہار پہنانا جنوبی ہند کے لوگوں کا اپنے ہیرو سے اظہار محبت ہے۔