نئی دہلی: بھارتی انٹرپرائز کے بانی اور چیئرمین سنیل بھارتی متل کو اس سال ہارورڈ بزنس اسکول اعلی ترین ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ یہ اطلاع کمپنی کے ایک بیان میں دی گئی ہے ۔ ہارورڈ بزنس اسکول کی طرف سے الیومنائی اچیومنٹ ایوارڈ 1968 سے ہرسال پیش کیا جاتا ہے ۔ یہ ہارورڈ بزنس اسکول کا اعلی ترین اعزاز ہے ، جو ہرسال اس کے قدیم طلبہ میں سے کسی ایسے فرد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے ہر عمل میں اعلی اصول و اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی کمپنی یا کمیونٹی میں کوئی اہم کارنامہ انجام دیا ہو۔اعلی ترین ایوارڈ موصول ہونے پر مسٹر متل نے کہا کہ “میں یہ اہم ترین اعزاز موصول کرکے واقعی خوشی محسوس کررہا ہوں۔ہارورڈ بزنس اسکول کے منیجمنٹ پروگرام سے ہی مجھے اپنے کام کو درست اور تیز بنانے مدد ملی، جس کے طفیل ہم نے ساتھ مل کر بھارتی ایئرٹیل جیسی کامیاب تاسیس کی ، جو دنیا بھر میں ایک بڑی ٹیلی کام کمپنی بن چکی ہے “۔انہوں نے کہاکہ “میں یہ بیش بہا اعزاز دینے پر ہارورڈ اسکول کی ایوارڈ کمیٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں”۔