ولکاتا۔ویسٹ انڈیز کے آف اسپنر سنیل نارائن کا مکمل طور پر حمایت کرتے ہوئے کولکاتا نائٹ رائڈرس کے کپتان گوتم گمبھیر نے کہا کہ اس جادوئی گیندباز کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا۔نارائن کے بولنگ ایکشن کو آئی پی ایل کا آٹھواں اجلاس شروع ہونے سے دو دن پہلے ہی کلین چٹ ملی ہے۔گمبھیر نے کہانارائن کے کے آر کا اٹوٹ حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔اگر وہ سیدھی گیند بھی رکھتا ہے تو بھی ہمارے لئے کافی مفید ثابت ہوگا۔ہمیں اس پر پورا بھروسہ ہے۔ہم نے اس کے متبادل کے طور پر کسی کو لینے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا۔انہوں نے کہااس کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا۔میں ہمیشہ کہتا آیا ہوں کہ اگر وہ سپاٹ گیند بھی پھینکے گا تو بھی مفید ہو گا۔گزشتہ تین سال میں مخالف ٹیموں پر اس نے یہی جادواپنایا ہے۔گزشتہ سال چمپئن لیگ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں اس کے گیند بازی ایکشن کی شکایت کی گئی تھی اور وہ عالمی کپ بھی نہیں کھیل سکا۔اس نے اپنے ایکشن پر کام کیا اور لوبورو میں بایو میکینکل ٹسٹ کے بعد آئ
ی سی سی نے اسے کلین چٹ دے دی۔بی سی سی آئی نے حالانکہ دو دن پہلے اس کے ایکشن کو منظوری دی۔گمبھیر نے کہا کہ انہیں ہمیشہ سے یقین تھا کہ نارائن واپسی گے۔انہوں نے کہااسے خود بھی کافی بھروسہ تھا۔میں نے اس کے لئے خوش ہوں۔اتنے کم وقت میں ایکشن میں تبدیلی کیلئے وہ مبارک باد کا مستحق ہے۔کولکاتا نے اس سال نیلامی میں اسپنر کے سی کریپاکو خریدا۔گمبھیر نے کہاکے سی کریپپا اور کلدیپ یادو جیسے کھلاڑیوں کو خریدنے کی وجہ سے نارائن اور بریڈ ہاگ جیسے سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ ان کے اپنے کھیل کو بہتر بنانے کا موقع دینا ہے۔انہوں نے کہاوہ کبھی بیک اپ کیلئے نہیں تھے۔ہم چاہتے ہیں کہ مختلف اسپنر ٹیم میں ہو کیونکہ ہندوستان میں زیادہ تر وکٹ اسپنروں کے مددگار ہے۔انہوں نے کہالوگ اور کمینٹیٹروں ٹیموں کے بارے میں بہت باتیں کرتے ہیں۔ہم نہیں چاہتے کہ لوگ ہمارے بارے میں بات کریں بلکہ ہم ہندوستانی کرکٹ کی بھلائی کیلئے کرکے دکھانا چاہتے ہیں۔گزشتہ چند سال میں ہم نے کیا ہے اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔