کوربا: چھتیس گڑھ کے ضلع کوربا میں ایک سنیما گھر میں آگ لگ جانے سے لاکھوں روپئے کی مالیت کا نقصان ہوگیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق کل رات سنیما گھر میں آخری شو ختم ہونے کے بعد تمام ملازمین گھر چلے گئے تھے ۔ اس کے تقریباً 15 منٹ بعد سنیما گھر کے سامنے سے آنے جانے والے لوگوں کو دھواں اٹھتا ہوا نظر آیا۔ انہوں نے آگ لگنے کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے اس کی اطلاع سنیما گھر کے منیجر گوپال مودی کو دی۔ آگ سنیما گھر کے اندر بالکونی میں لگی تھی جس پرفائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی مدد سے تقریباً چار گھنٹوں کی مشقت کے بعد قابو پا لیا گیا۔سنیما گھر کے منیجر گوپال مودی نے بتایا کہ آگ سے لاکھوں روپئے کی مالیت کا نقصان ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔