پولیس کو دونوں فریق کی جانب سے ملی تحریر
لکھنو¿:مڑیاو¿ںعلاقے میں سنیچر کو راستے پر قبضہ کرنے کے سلسلے میں ہوئی مارپیٹ میں زخمی راجیش مشرا عرف شیو کمار کا علاج کے درمیان موت ہوگئی ۔ جبکہ دوسرے فریق کی زخمی سیما کا علاج چل رہاہے ۔راجیش کی اہلیہ نے شوہر کو پیٹنے والوں کے خلاف تحریر دیکر مقدمہ درج کرایا ۔ گوربیت گاو¿ں میںسنیچر کی صبح راستے پر قبضہ کرنے سلسلے میں ہوئے جھگڑے میں شیو کا جھگڑا گھر کے سامنے رہنے والا راجیندر کمار کی اہلیہ سیما سے ہوگیا تھا ۔
جس میں سیما کے علاوہ کئی لوگوں نے مل کرشیو کی پٹائی کرکے اسے لہولہان کردیا تھا ۔ تبھی شیو کی طرف بھی لوگ آگئے ۔ جس کے بعد دونوں طرف سے جم کر مارپیٹ ہوئی تھی ۔
جھگڑے میں سیما اور شیو شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے جبکہ دیگر لوگوں کو بھی چوٹیں آئی تھیں۔ ہنگامہ کی اطلاع مقامی لوگوں نے پولیس کو دی تھی ۔ موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو ٹراماسینٹر میں داخل کرایاتھا ۔ جہاں علاج کے دوران اتوار کو راجیش مشرا عرف شیو نے دم توڑ دیا ۔ شیو کی اہلیہ ریکھا مشرا نے پولیس کو تحریر دیکر سنگین دفعات میں گڈو ،پرتاپ ، رادھے کے علاوہ ان کے تینوں بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرایاہے ۔ ادھر راجیندر نے بھی پولیس کو تحریر دیکر ریکھا ، شیوا ، شیو کے بھانجے و بھتیجوںکو نامزد کیاہے ۔