ممبئی (وارتا)بالی ووڈ کے کھلاڑی کمار اکشے کمار شوقین کے ریمیک میں سنی لیونی یا لیزا ہیڈن کے ساتھ سلور اسکرین پر رومانس کر سکتے ہیں ۔ تیرے بن لادن جیسی سپر ہٹ کامیڈی فلم بنا چکے ابھشیک شرما اب شوقین کا ریمیک بنانے جا رہے ہیں ۔ اس فلم کے لئے پہلے رتی اگنی ہوتری کے کردار کے لئے نر گس فاخری کا انتخاب کیا گیا تھا لیکن اب انہوں نے یہ فلم چھوڑ دی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سنی لیونی یا پھر لیزا ہیڈن اب رتی اگنی ہوتری والا کر دار ادا کرتی نظر آسکتی ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ راگنی ایم ایم ایس ۲ میں سنی لیونی اور کوئین میںلیزا ہیڈن کی ادا کاری سے متاثر ہو کر انہیں شوقین کے ریمیک میں کام کرنے کا موقع دیا جا سکتا ہے ۔ اس بارے میں اکشے کمار سے بات چیت کی جارہی ہے ۔ واضح رہے کہ باسو چٹر جی کی ۱۹۸۲ میں آئی سپر ہٹ فلم شوقین تین معمر افراد کی زندگی پر مبنی جو ایک نوجوان لڑ کی سے محبت کرنے لگتے ہیں ۔ اس فلم میں بوڑھے کے کردار کو اشوک کمار ، اتپل دت ، اے کے ہنگل نے ادا کیا تھا ۔ ریمیک فلم میں متھن چکرورتی کا کردا راکشے کمار اد ا کر رہے ہیں ۔ وہیں تین معمر افراد کے کردار کے لئے انو پم کھیر ، پریش راول ، اور انو کپور کا انتخاب کیا گیا ہے ۔