ایک نئے مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عارضی طور پر سن کردینے والی ادویات یا انجکشن(Local anesthetic) کے استعمال سے بچوں میں دانتوں کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔یہ مطالعہ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں بچوں میں دانتوں کی سرجری کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔سوئٹزرلینڈ اور چین کے محققین کی ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی کہ کلینکس میں عام طور پر استعمال ہونے والی ادویات یا انجکشن دانتوں کے سیلز کو متاثر کرتی ہیں۔یہ پہلا موقع ہے جب اس سلسلے میں محققین کو شواہد ملے ہیں کہ ان ادویات کا استعمال دانتوں کی گروتھ پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ریسرچ ٹیم کے مطابق کسی بھی دیگر طبی عمل کے مقابلے میں دانتوں کے علاج کے دوران ان ادویات و انجکشنزکا استعمال سب سے زیادہ ہوتا ہے جبکہ ان کے سائیڈ ایفیکٹس پر اس سے قبل زیادہ تحقیقات نہیں کی گئی۔ریسرچ کے مطابق زیادہ دیر تک ان ادویات کے اثر سے دانتوں کو کافی نقصان پہنچا جبکہ ریسرچ میں والدین کو ان ادویات کے کم سے کم استعمال کی ہدایت کی گئی۔