لکھنؤ۔(نامہ نگار)سوائن فلو کی دوا کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فارم ۔۲۰ایف اور ۲۰جی پر شیڈیول ایکس کے لائسنس فوری جاری کئے جائیں گے ۔دواکاروباریوں کو ہدایت دی گئی ہے مریضوں کو فلو کی دوا مہیا کرائی جائے ۔ ایف ڈی اے کمشنر کا کہناہے کہ لوگوں کو سوائن فلو کی دوا مل سکے اس کے لئے کوئی بھی تکنیکی پریشانی نہ آئے ۔
غذاء تحفظ اور ادویات انتظامیہ کمشنر بادل چٹرجی نے اس کے لئے ضروری ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے مختلف علاقوں میںسوائن فلو پھیل رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کی روک تھام کے لئے جو دوائیں استعمال ہوتی ہیں وہ دوائیںادویات ایکٹ ۱۹۴۰کی شیڈیول ایکس کے تحت آتی ہیں ۔اس لئے اس زمرے کی دواؤں کی فروخت کے لئے فارم ۔۲۰ایف اور ۲۰جی پر الگ لائسنس کی ضرورت ہوتی ہے۔ مسٹ
ر چٹرجی کے مطابق ریاست میں ایسے کم ہی دواکاروباری ہیں جن کے پاس اس زمرے کے لائسنس ہیں ۔جس کے سبب یہ دوائیں فروخت کرنامشکل ہورہاہے ۔انہوںنے کہاکہ دوا فروخت کرنے والے فارم ۔۲۰بی اور ۲۱۔بی کے ساتھ تین دن کے اندر اپنی درخواست دے دیں تاکہ انہیں لائسنس جاری کئے جاسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ لائسنس کا کام جلد پورا کرلیاجائے گا۔ جس کے بعد وہ مذکورہ دواؤں کو فروخت کرسکیں گے ۔