نئی دہلی، 27 فروری (یو این آئی)سوائن فلو سے ملک میں مرنے والوںکی تعداد 25 فروری تک بڑھ کر 965 ہوگئی تھی۔ یہ اطلاع آج لوک سبھا میں دی گئی۔مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے وقفہ سوالات کے درمیان بتایا کہ 25 فروری تک 965 لوگ سوائن فلو کاشکار ہوکر مرچکے تھے ۔ انہوںنے کہا کہ مرکزنے 21 لیباریٹریوں کے نٹ ورک کے ذریعہ سوائن فلو ٹسٹ کرنے کی سہولتیں فراہم کردی ہیں۔ یہ سہولت مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بہر حال آئی سی ایم آر کے تحت اٹھائے جانے والے اقدام میں اکیس لیباریٹریوں کی تعداد کم ہے ، انہوںن
ے کہا کہ عملا جلدہی ہر ریاست میں ایسی لیباریٹریاں کھولی جائیں گی ۔ اس معاملے پر مرکز اور ریاستوں کے درمیان سرگرم رابطہ قائم ہے ۔انہوںنے بتایاکہ آئی سی ایم آر کی ٹیمیں سوائن فلو سے متاثر ریاستوں راجستان، مدھیہ پردیش ، تلنگانہ اور گجرات میں دو مرتبہ بھیجی گئی ہیں۔ تمام سرکاری اسپتالوں میں دوائیں مفت مہیا کرائی جارہی ہیں۔