کانپور: کانپور دیہات کے سکندرا تھانہ حلقہ میں تیز رفتار سواری سے بھری بس بیقابو ہو کر پلٹ گئی۔ اس میں سوار تقریباً ۵۰ مسافر دب گئے۔ دیہی باشندے رام ولاس نے بتایا کہ دہلی کی جانب سے سواریوں سے بھری شتابدی بس پی بی ۰۱ ،۴۹۰۳ تیزرفتاری کانپور کی جانب جا رہی تھی ۔
اچانک بس سکندرا تھانہ علاقے کے مہتولی چوکی کے نزدیک بے قابو ہو کر پلٹ گئی۔ جس سے وہاں پر موجود لوگوں میں افر تفری مچ گئی۔ دیہی باشندوں نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے بس میں زخمیوں کو نکالنے میں مصروف ہو گئی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو علاج کےلئے اسپتال بھیجا ہے۔
سکندرا تھانہ پولیس نے حادثے میں تین لوگوں کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے تقریباً ۳ درجن سواریاں زخمی ہوئیں ہیں۔ جن کو علاج کےلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں میں کئی افراد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی شناخت کر کے کنبہ والوں کو حادثے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ وہیں زخمیوں کے بھی کنبہ والوں کو اطلاع دی گئی ۔