لکھنو: مانک نگر علاقہ میں جمعرات کی صبح سواریاں بھرنے کے معاملہ میں تین آٹو ڈرائیوروں کے درمیان تنازعہ ہو گیا۔ اس دوران دو ڈرائےوروں نے ایک ڈرائیور پر سوجے سے حملہ کر دیا۔ حملہ میں آٹو ڈرائیور کے ہاتھ پر سوجا لگا اس معاملہ میں پولیس نے فی الحال معمولی رپورٹ درج کی ہے۔ ایس او مانک نگر مستقیم احمد نے بتاےا کہ مانک نگر آٹو اسٹینڈ پر جمعرات کی صبح تقریباً دس بجے آٹو ڈرائیور لنگڑا پھاٹک باشندہ اشوک، پارہ باشندہ جمیندر اور رفیق کھڑے تھے۔ بتاےاجاتاہے کہ پہلے اشوک اور رفیق کے درمیان سواری کے سلسلہ میںجھگڑا ہو گیا۔ دونوں کے درمیان جھگڑے میں آٹو ڈرائیورجمیندر بھی بولنے لگا۔
اس درمیان آٹو ڈرائیور اشوک نے جمیندر کے ہاتھ پر سوجے سے حملہ کر دیا۔ حملہ میں آٹو ڈرائیور جمیندر کے ہاتھ پر چوٹ لگی۔ اطلاع پاکر موقع پر مانک نگر پولیس بھی پہنچ گئی۔ اس معاملہ میں مانک نگر پولیس نے زخمی جمیندر کی تحریر پر معمولی دفعات میں رپورٹ درج کی ہے۔