نئی دہلی۔ 3 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے سوامی نتیانند کو 2010 میں اپنی شاگردہ کی عصمت دری معاملے میں آج سوامی نتیانند کو قوت مردمی کا ٹسٹ کرانے کا حکم دیا ۔عدالت عظمی نے سوامی نتیانند کی کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے انہیں مردانگی کیٹسٹ کے دوران استغاثہ کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت دی ۔ہائی کورٹ نے گزشتہ دو اگست کو نتیانند کو حکم دیا تھا کہ وہ چھ اگست کوکٹوریہ اسپتال میں مردانگی کی جانچ کرانے کے لئے موجود رہیں۔یاد رہے کہ نتیانند نے ذیلی عدالت میں دلیل دی تھی کہ وہ کسی کی عصمت دری کرنے کے لئے جسمانی طورپر نااہل ہیں جس کے بعد ہائی کورٹ نے انہیں مردانگی کی جانچ کرانے کا حکم دیا تھا۔
بہرحال کرناٹک حکومت نے کہا کہ ملزم جنسی استحصال کے الزام سے خود کو بچانے کے لئے نامرد ہونے کا بہانہ بنا رہا ہے۔نتیانند پر ان کی ایک چیلی نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اس کی آبروریزی کی ہے۔