نئی دہلی ، 30 اگست (یو این آئی) عدالت عظمی نے سوامی چنمیانند کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی قانون کی طالبہ کی برآمدگی کے بعد پیداشدہ صورت حال میں لڑکی کو عدالت میں پیش کرنے کی اتر پردیش حکومت کو ہدایت دی ہے۔
جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس اے ایس بوپنا کی بینچ نے کہا کہ وہ خود لڑکی سے بات کرے گی۔
جسٹس بھانومتی نے کہا کہ جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی طالبہ سے وہ اپنے چیمبر میں بات کریں گی اور اس کے بعد کھلی عدالت میں اپنا حکم سنائیں گی۔
عدالت عظمی نے جنسی ہراسانی کا الزام لگانے کے بعد سے قانون کی طالبہ کے لاپتہ ہونے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی آج سماعت کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، لیکن اسی دوران خبرآئی کہ طالبہ کو راجستھان سے ایک دوست کے ساتھ برآمد کیا گیا ہے۔