کانپور (نامہ نگار)۔کلیان پورتھانہ علاقہ میںسود خور سے پریشان صراف کاروباری نے پھانسی لگا کر خود کشی کرلی ۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پرپہنچ کر پولیس نے لاش کاپنچ نامہ کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ موصولہ خبر کے مطابق کانپور دیہات کاباشندہ مہادیو کلیان پور شبلی روڈ پراپنے کنبے کے ساتھ کرائے کے مکان میںرہتاتھا۔ مہادیو کی باگھ پور شبلی کے قریب زیورات کی دکان ہے ۔ مہادیو کی بیوی سنیتا نے بتایا کہ اس کے شوہر نے دکان کی تعمیر اور گھریلو مسائل حل کرنے کے لئے علاقے میںرہنے والے موہت سے دولاکھ روپئے بطور قرض سود پرلئے تھے ۔ انھوںنے الزام عائد کیا کہ اصل رقم سے زیادہ سود دینے کے بعد بھی سود خور ان سے رقم کا مطالبہ کررہا تھا۔ کاروباری کے مخالفت کرنے پر موہت نے کنبے کوجان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ سنیتا نے بتایا کہ بدھ کی رات سود خور موہت ان کے گھر پررقم کامطالبہ کرنے کیلئے آیا تھا۔ رقم نہ دینے پرموہت نے مہادیو کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔ دھمکی سے پریشان ہو کر موہت نے اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی ۔ایس او آلوک منی ترپاٹھی نے بتایا کہ معاملہ مشتبہ ہے اس لئے جانچ شروع کردی گئی ہے ۔