ممبئی، 3 فروری (یو این آئی) مہنگائی کو قابو میں رکھنے پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہوئے ریزروبنک نے سود کی شرحوں کو برقرار رکھنے کا آج اعلان کیا جس سے گھر اور کار کے لئے سستے قرض کی امید لگائے لوگوں کو ابھی مزید انتظار کرنا ہوگا۔ریزروبنک آف انڈیا کے گورنر رگھورام راجن نے آج یہاں رواں مالی سال کی چھٹی مانیٹری پالیسی کا جائزہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں کوئی خاص کمی
دکھائی نہیں دینے کی وجہ سے سود کی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ اگلے مالی سال کا بجٹ بھی اسی ماہ آنے والا ہے اور اس کا بھی انتظار کیا جارہا ہے ۔ریزرو بنک نے رواں مالی سال میں ترقی کی شرح 5.5 فیصد رہنے کی بات کہی جبکہ اگلے سال میں بڑھ کر 6.5 فیصد ہوجانے کی امید ظاہر کی ہے ۔