حیدرآباد۔ ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں کولکاتا نائٹ رائڈرس کی مسلسل 12 ویں جیت سے ٹیم کے کپتان گوتم گمبھیر نے ٹیم جذبات کی تعریف کی اور سوریہ کمار یادو کے شاندار مستقبل کی پیش گوئی کی جن کی جارحانہ اننگز کی مدد سے ٹیم کل رات یہاں چمپئن لیگ سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔
ساتویں نمبر پر بلے بازی کرنے اترے سوریہ کمار نے 19 گیند میں ناٹ آئوٹ 43 رن کی اننگ کھیلی جس سے کولکاتہ کی ٹیم پرتھ اسکورچرس کو تین وکٹ سے شکست دینے میں کامیاب رہی۔ گمبھیر نے میچ کے بعد کہا کہ لڑکوں نے ذمہ داری سنبھالی۔ سوریہ کمار یادونے ناقابل یقین اننگز کھیلی۔اس کا مستقبل شاندار ہے۔اسپنر سنیل نارائن نے 31 رن دے کر چار جبکہ کلدیپ یادو نے 24 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔گمبھیر نے بھی اچھی کارکردگی کا کریڈٹ ٹیم کوشش کو دیا۔ انہوں نے کہا ساتھ ہی کلدیپ یادو نے شاندار گیند بازی کی۔ہمیں ایسے بولر کی ضرور تھی جو سنیل کا تعاون دے۔
پیوش چاولہ نے بھی اچھی گیند بازی کی۔یوسف پٹھان نے بھی۔ہم نے چالاکی کے ساتھ اس کا استعمال کیا۔اس سے اسے رن بنانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔وہ گیند کو بہت اچھی طرح ہٹ کر رہا ہے۔ ممبئی انڈینس کے سابق کھلاڑی سوریہ کمار نے پٹھان کے ساتھ چھٹے وکٹ کیلئے 38 رن کی ساجھیداری کی۔انہوں نے کہا کہ یوسف نے دوسرے سرے پر اچھا ساتھ دیا۔ سوریہ کمار نے کہا کہ یوسف نے مجھے میرا قدرتی کھیل کھیلنے کو کہا۔اس نے مجھے میرے شاٹ کھیلنے کو کہا۔شروع شروع میں میں اسے اسٹرائک دینے کے بارے میں سوچ رہا تھا۔اس درمیان پرتھ اسکورچرس کے کپتان ایڈم ووجیس اس ہار سے مایوس ہیں۔ووجیس نے ناٹ آئوٹ 71 رن کی اننگ کھیلی تھی لیکن ان کی ٹیم 151 رن کے اسکور کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا ہمارے دونوں میچ کافی قریبی رہے۔بدقسمتی سے آج شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ہم نے 19 ویں اوور میں غلط لینتھ سے گیند بازی کی۔ہم نے وکٹ حاصل کئے لیکن اس اوور میں وہ میچ کو ہم سے دور لے گئے۔ہمیں پتہ تھا کہ 150 رن بنانے کے بعد ہم میچ میں بنے ہوئے ہے۔اس بلے بازی آرڈر کے ساتھ وہ مسلسل آپ پر حملہ بول سکتے ہیں۔