لکھنؤ(نامہ نگار)۔وزیر تعمیرات عامہ و آبپاشی شیوپال سنگھ یادو نے آج سماجوادی مفکر ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی ۴۸ویں برسی پر یہاں لوہیا ٹرسٹ پہنچ کر شمع روشن کرکے ان کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔ م
سٹر یادو نے اس موقع پر ڈاکٹر لوہیا کی تقریروں کی سی ڈی کی سریز بھی جاری کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سی ڈی سے لوگوں تک رام منوہر لوہیا کے خیالات کو بآسانی پہونچایا جا سکتا ہے ۔
ان کی تقریروں سے متاثر ہو کر آج کی نوجوان نسل کو ملک وسماج کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں مدد و سبق ملے گا ۔ مسٹر یادو نے کہا کہ تیزی سے بدلتے جدید دور میں ڈاکٹر لوہیا کے خیالات اور بھی زیادہ معنویت کے حامل ہو گئے ہیں ۔ ہم سبھی لوگ ان کے بتائے ہوئے راستہ پر چل کرہی اپنے ملک ، ریاست و سماج کو ترقی کی راہ پر لے جانے میں کامیاب ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ڈاکٹر لوہیا کے خیالوں سے متاثر ہوکر ہی متعدد بہبودی اسکیموں کے ذریعہ ریاست کے سبھی زمرہ کے لوگوں کو مستفید کیا ہے اور ان کی زندگی میں سدھار لانے کا کام کیا ہے ۔