سہسرام: بہار انٹلی جنس بیورو نے روہتاس ضلع کے سول سرجن جے کانت کمار کو اسی ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے آج رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔بیورو کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ سول سرجن ڈاکٹر کمارنے جنریٹر ٹنڈر کو پاس کرانے کے بدلے میں سریش پانڈے سے اسی ہزار روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ بیورو نے مسٹر کمار کے دفتر میں چھاپہ مار کر انہیں اسی ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ذرائع نے بتا یا کہ مسٹر کمار کو روہتا سے پٹنہ بیورو کے دفتر میں لایا جارہا ہے ۔