نئی دہلی :دہلی ہائی کورٹ نے دہلی کے سابق وزیر قانون سومناتھ بھارتی کی گھریلو تشدد کیس میں پیشگی ضمانت کی درخواست آج مسترد کر دی۔مسٹر بھارتی کی بیوی لپکا مترا نے ان پر گھریلو تشدد کے سنگین الزام لگائے ھیں۔ پولس نے مسٹر بھارتی پر 360 اور 420 سمیت تعزیرات ہند کی ایک سے زیادہ دفعات میں معاملہ درج کیا ہے ۔مسٹر بھارتی کے وکیل نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد کہا کہ مکمل حکم پڑھنے کے بعد وہ سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے ۔یو این آئی۔ ع ا۔ 1150