نئی دہلی: دہلی کے سابق وزیر قانون اور مالویہ نگر حلقے سے عام آدمی پارٹی (آپ) کے ممبر اسمبلی سومناتھ بھارتی کے خلاف ان کی بیوی لپکا مترا نے گھریلو تشدد کے معاملے میں دوارکا تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق دوارکا (شمال) تھانے میں مسٹر بھارتی کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 307، 323 اور 498 کے علاوہ کچھ دیگر دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔
خیال رہے کی محترمہ لپکا نے جون کے مہینے میں مسٹر بھارتی کے خلاف مارپیٹ اور اذیت پہنچانے کا الزام لگایا تھا۔ اس کی شکایت دہلی خواتین کمیشن میں بھی کی گئی تھی۔ اس کے بعد اس وقت کی دہلی خواتین کمیشن کی سربراہ برکھا شکلا سنگھ نے انہیں نوٹس بھی بھیجا تھا اور اس کے بعد پولیس سے مسٹر بھارتی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی بھی شکایت کی گئی تھی۔مسٹر بھارتی کی بیوی کا الزام ہے کہ سال 2010 میں ان کی شادی ہوئی تھی اور شادی کے بعد سے ہی ان کی (مسٹر بھارتی) کی ماں نے جہیز کا مطالبہ شروع کردیا تھا۔انہوں نے یہ الزام بھی لگایا تھا کہ مسٹر بھارتی نے لگاتار انہیں اذیت پہنچائی یہاں تک کہ ان کے ( لپکا مترا کے ) پیچھے کتے چھوڑ دیئے جاتے تھے ۔