چنئی۔ ہندوستان کے نمبر ون کھلاڑی سوم دیو ورمن کو سیدھے سیٹوںمیں آج سیمی فائنل مقابلے میں شکست دیکر یوپی بھامری نے فائنل میں داخل حاصل کرلیا ہے۔اب یوکی بھامری کا فائنل میں سخت مقابلہ ہونے کی امید ہے۔اس سے پہیے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ہم وطن بھامبری سے ہوگا ۔ جمعرات کو کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل میں سپین کے جورڈک سیپر مونٹانا کے ہٹ جانے سے سوم دیو کو واک اوور ملا جس سے وہ آخری چار میں داخل کر گئ
ے ۔ ساتویں ترجیح بھامبری نے کوارٹر فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیرسیڈ حاصل فرانسیسی کھلاڑی لوئیس پالک کو 3-6 ، 6-2 ، 6-2 سے شکست دی ۔ دوسری طرف ، مونٹانا نے بیمار ہونے کی وجہ سے میچ میں نہیں اترنے کا فیصلہ کیا ، جس سے سوم دیو کو میچ کا فاتح قرار دیا گیا ۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل غیرسیڈحاصل روسی کھلاڑی ایلیک جیڈر وتسیو اور دوسری سیڈ اوجین ڈوسک کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ اوتسیو نے ہندوستان کے ساکیت مائنینی کو ایک گھنٹے سے بھی کم چلے مقابلے میں 6-0 ، 6-2 سے شکست دی ، جبکہ ڈوسک نے صنم سنگھ کو 7-5 ، 6-4 سے شکست دی۔ ڈبلز زمرے میں بھامبری نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں داخل کر لیا ۔ بھامبری اور ان کے جوڑی دار نیوزی لینڈ کے مائیکل وینس نے کوارٹر فائنل میں اٹلی کے تھامس فابیانو اور ارجنٹینا کے گسٹن ویلوٹی کی جوڑی کو 6-2 ، 6-3 سے شکست دی ۔ سیمی فائنل میں بھامبری – وینس کی دوسری سیڈ جوڑی کا سامنا فلپائن کے روبن گوجالیس اور نیوزی لینڈ کے ایرٹیم ستاگ کی جوڑی سے ہوگا ۔ ہندوستان کے این شری رام بالاجی اور سلوواکیہ کے بلاج رولا کی جوڑی بھی آخری چار میں پہنچ گئی ہے ۔ بالاجی – رولا کی جوڑی نے کینیڈا کے سٹیون ڈائج اورا سپین کے ڈینیل منوج کی جوڑی کو 6-3 ، 6-2 سے شکست دی ۔