ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا جو گزشتہ برس کے آخر میں ریلیز ہونے والی فلم ”بلٹ راجہ” کے کچھ مناظر میں مخالفین کو ککس مارتی اور سروں پر بوتلیں توڑتی نظر آئیں تھی اب ایک مرتبہ پھر شائقین کو سینما اسکرین پر بھر پور ایکشن میں نظر آئیں گی۔ اطلاعات کے مطابق 26 سالہ سوناکشی سنہا اس مرتبہ اپنی نئی فلم ”ہالی ڈے” میں باکسنگ رنگ میں ا پنے رنگ جمائیں گی۔ اس فلم میں وہ کالج کی طالبہ کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی کہانی کے مطابق فلم میں وہ اسپورٹس سے محبت کرنیوالی ایک لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جس میں انھیں باکسنگ گلوز پہن کررنگ میں اترنا اور اپنے مکے کا اثر دکھانا ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق پریانکا چوپڑا جو خاتون باکسر میری کوم کی زندگی پر بنائی جانیوالی فلم میں ان کا کردار ادا کر رہی ہیں نے کسی حد تک باکسنگ کی تربیت بھی حاصل کی ہے جب کہ سوناکشی سنہا نے اس سلسلہ میں ابھی تک کسی قسم کی تربیت حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ سوناکشی کابطور باکسر کردار صرف ایک مذاق کی حد تک ہوگا اور اس کے لیے اسے شوٹنگ سے پہلے ہی تھوڑی بہت پریکٹس کروائی جائے گی تاکہ یہ اپنے اس رول کو بخوبی ادا کرسکے۔