ممبئی ۔داکارہ سوناکشی سنہانے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کی گائیکی نے مجھے بہت متاثرکیا ہے۔ میں راحت فتح علی خان، عاطف اسلم، غلام علی خان اور میڈم نورجہاں کوبہت شوق سے سنتی ہوں بھارتی فلم دبنگ کی کامیابی کااصل سہرااس کے گانوں کوجاتاہے راحت فتح علی خان میرے فیورٹ سنگرہیں۔ان خیالات کااظہارانھوں نے گزشتہ روزایک تقریب کے موقع پر ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہناتھاکہ ’’تیرے مست مست دونین‘‘ جب شوٹ ہورہا تھامیں نے اس وقت ہی ڈائریکٹر کو کہا تھا کہ یہ گانابہت مقبول ہوگااورپھروہ دن آیا۔ ان کاکہناتھاکہ میں جلدپاکستان آؤں گی اورخاص طور پر لاہور اورکراچی کی گلیاں اورساحل سمندردیکھوں گی۔ اکثر میرے بابامجھے پاکستان کے بارے میں بتاتے ہیں توسن کر اچھالگتا ہے سوناکشی سنہانے مزیدکہاکہ سنتے ہیں۔ممبئی اورکراچی ایک جیساہے میں ضرودیکھناچاہونگی۔ اس موقع پرگلوکارراحت فتح علی خان نے انکاشکریہ اداکرتے ہوئے انھیں پاکستان خصوصی آنے کی دعوت دی اورانکاشکریہ بھی اداکیا۔ واضح رہے کہ سوناکشی سنہا فلم ہالی ڈے میں اکشے کمار کے ساتھ کام کر رہی ہیں جسے 6 جون کو سینماگھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ وہ 2 اور بالی ووڈ فلموں ’’ایکشن جیکسن‘‘ اور ’’تیور‘‘ میں بھی جلوہ گر ہو رہی ہیں۔دوسری جانب بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ مئی میں لیجنڈ اداکار رجنی کانت کے ساتھ تامل فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی۔ذرائع کے مطابق اداکارہ جو کچھ دنوں سے اکشے کمار کے ساتھ اپنی فلم ’’ہالی ڈے۔۔اے سولجر از نیور آف ڈیوٹی‘‘ کی تشہیر میں مصروف تھیں گزشتہ روز ائیفا ایوارڈ میں شرکت کے لیے بیرون ملک چلی گئیں ہیں وطن واپسی پر رجنی کانت کے ساتھ تامل فلم کی شوٹنگ شروع کروا دیں گی توقع ہے کہ فلم کی شوٹنگ 9 مئی کو کوچاڈیاں کے سینما گھروں کی زینت بنائے جانے کے فوری بعد شروع کردی جائے گی۔اس سلسلہ میں سوناکشی کا کہنا ہے کہ بہت کم لوگوں کو لیجنڈ اداکار رجنی کانت کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے اور یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں اپنی پہلی ہی تامل فلم میں ان کے ساتھ کام کررہی ہوں اور فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لیے بے صبری کے ساتھ مئی کاانتظار کررہی ہوں۔اطلاعات کے مطابق رجنی کانت جوکے ایس روی کمار کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم میں اپنی اور سوناکشی سنہا کے درمیان عمر کے فرق اور اداکارہ کے اپنے دوست شترو گھن سنہا کی بیٹی ہونے کی بنا پر کام کرنے پر ہچکچاہٹ کا شکار تھے اب اس کے اسکرپٹ مین تبدیلی کردی گئی ہے اور اس میں سونا کشی کا کردار فلیش بیک کا ہوگا تاکہ دونوں کے درمیان عمر کا جو فرق ہے وہ پورا کیا جاسکے۔اس سلسلہ میں سوناکشی کا کہنا ہے کہ اپنے کردار کی تفصیلات سے آگاہ کرنا میرے لیے ابھی قبل از وقت ہوگا تاہم مجھے خوشی ہے کہ یہ بہت ہی جاندار ہے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ تامل میرے لیے ایک نئی زبان ہے جہاں میں نئے لوگ اور نئی فلم انڈسٹری میں داخل ہورہی ہوں جو کسی تجربہ سے کم نہیں ہے۔ دوسری طرف اطلاعات کے مطابق سوناکشی ہندوستان واپس آتے ہی ایک مرتبہ پھر اکشے کمار کے ساتھ فلم ہالی ڈے جو جون میں ریلیز کی جارہی ہے کی تشہیر میں مصروف ہوجائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ارجن کپور کے ساتھ فلم تیور کو بھی مکمل کروائیں گی۔دوسری طرف ہدایتکار و کوریو گرافر پربھو دیوا نے سوناکشی سنہا اور اکشے کمار کو لے کر بنائی جانیوالی فلم جسے 6 جون کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا کی ریلیز ملتوری کردی ہے۔ انھیں خدشہ ہے کہ اسی روز سوناکشی اور اکشے کی فلم ہالی ڈے بھی ریلیز ہورہی ہے جس کے باعث ان کی فلم کا بزنس متاثر ہوسکتا ہے اور وہ اس سلسلہ میں کسی طرح کا رسک نہیں لینا چاہتے وہ اپنی اس فلم کی نئی ریلیز تاریخ کا اعلان جلد ہی کریں گے۔