ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سہنا کو مسلسل تیسری مرتبہ بالی ووڈ کی بدترین اداکارہ کا گولڈن کیلا ایوارڈ دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ساتویں گولڈن کیلا ایوارڈ میں اداکارہ سوناکشی سہنا کو فلم ایکشن جیکسن، لنگا اور ہالیڈے میں بدترین پرفارمنس پر اس سال بھی تیسری مرتبہ بہترین بدترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس کیٹیگری کیلئے 27 سالہ سوناکشی کے مقابلے میں کترینہ کیف، سونم کپور، تمنا بھاٹیا اور جیکولین فرنینڈس تھیں۔ بدترین اداکار کا کیلا ایوارڈ ارجن کپور کو فلم غنڈے پر ملا اور سال کی بدترین سیف علی خان کی ہمشکل قرار پائی جبکہ بدترین ہدایتکار پرابھو دیوا نکلے۔ جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف بدترین نئے اداکار، یویو ہنی سنگھ بدترین موسیقار اور ”یاریاں” بدترین گانا قرار پائے۔ ”باوڑا ہوگیا ہے کیا” ایوارڈ ڈائریکٹر ابھیشک شرما کو فلم شوقین پر دیا گیا۔ سونم کپور کو ”وائے آریو سٹل ٹرائینگ” اور شار رخ خان کو ”کیلا جادو” ایوارڈ دیا گیا۔