ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا جو 2جون کو 28 برس کی ہوگئی ہیں۔سوناکشی کی سالگرہ کی خوشی میں سلمان خان نے ایک سرپرائز پارٹی کا اہتمام کیا پانیول فارم ہاؤس میں رات گئے ہونے والی تقریب میں سوناکشی ان کے گھروالوں اور دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس سلسلہ میں سوناکشی کا کہنا ہے کہ میری سالگرہ کی تقریب ہمیشہ سے میرے لیے ایک سرپرائز رہی ہے اور اس مرتبہ سلمان خان نے سرپرائز پارٹی دیکر حیران کردیا ۔
دیپکا پڈوکون دعوت نہ دینے پر امیتابھ بچن سے شرمندہ
ممبئی: حال ہی میں دیپکا پڈوکون نے اپنی فلم پیکو کی کامیابی کے بعد ایک پارٹی دی جس میں تقریباً پورا بولی وڈ شامل تھا البتہ اس فلم میں ان کے ساتھ اداکاری کرنے والے امیتابھ نظر نہیں آئے۔امیتابھ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ انھیں پارٹی کی دعوت ہی نہیں دی گئی۔دیپیکا نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ امیتابھ سے بہت شرمندہ ہیں۔دیپیکا کا مزید کہنا تھا کہ جب انھیں اندازہ ہوا تب تک کافی دیر ہوچکی تھی اور وہ اس وقت امیتابھ کو دعوت نہیں دے سکتی تھی۔دیپیکا کے مطابق انھیں امیتابھ سے بات کرنے میں بھی کافی شرمندگی محسوس کر رہی ہیں اور ان میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ کچھ کہہ سکین۔البتہ ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد ٹیلی فون پر امیتابھ سے معافی مانگیں گی۔
’مستی زادے‘سنسر بورڈ نے مسترد کر دی
ممبئی: بھارتی سنسر بورڈ نے اداکارہ سنی لیون اور تشار کپور کی سیکس کامیڈی فلم مستی زادے کو نمائش کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ سنسر بورڈ کا کہنا ہے کہ فلم میں بیہودہ مواد کی بھرمار کی وجہ سے اسے نمائش کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ یہ فلم مئی میں ریلیز کی جانی تھی لیکن سنسر بورڈ نے اسے نمائش کا سرٹیفکیٹ نہیں دیا۔ فلم پروڈیوسر نے سنسر بورڈ کی کمیٹی میں اس فیصلے کے خلاف اپیل کر دی، کمیٹی نے فیصلہ سنایا کہ فلم کے جنسی مناظر کو کاٹ کر فلم کی ریلیز کی جائے لیکن فلم میں ایسے مناظر کی بھرمار کی وجہ سے پروڈیوسرز کے لئے یہ شرط پوری کرنا ممکن نہیں۔ پروڈیوسرز نے اب عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن بھارتی حکومت کی طرف سے سنسر شپ کے حوالے سے عائد کی گئی کڑی پابندیوں کے بعد اس فلم کو سرٹیفکیٹ ملنے کا امکان کم ہے۔ کمیٹی نے فیصلہ سنایا کہ فلم کے جنسی مناظر کو کاٹ کر فلم کی ریلیز کی جائے لیکن فلم میں ایسے مناظر کی بھرمار کی وجہ سے پروڈیوسرز کے لئے یہ شرط پوری کرنا ممکن نہیں