ممبئی: اداکارہ سونم کپور نے فلم رول کے لیے میٹھا کھانا چھوڑ دیا۔ سونم کپور اداکار سلمان خان کے مدمقابل فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہدایت کے تحت وزن کم کریں گی۔جس کے لیے سلمان نے انھیں مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے کردار کے مطابق دکھائی دینے کے لیے میٹھا کھانا بالکل چھوڑ دیں۔ سونم میں کھانے پینے سے جلد فربہ ہو جانے کی صلاحیت ہے۔ فلموں میں آنے سے قبل ان کا وزن 110کلو تھا اور انھوں نے فلم ’’سانوریا‘‘ کے لیے اپنا 35 کلو وزن کم کرکے 85 کلو کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سونم جب کسی چیز کی ٹھان لیتی ہے تو کر گزرتی ہے۔ اس کے باوجود کہ اس کو میٹھا بے حد پسند ہے، اس نے مطلوبہ وزن حاصل کرنے کے لیے اس کا ہر طرح سے استعمال دو ماہ کے لیے بالکل چھوڑ دیا ہے اور اس کے ساتھ خاص ورزشیں بھی شروع کردی ہیں جن میں کارڈیو اور یوگا شامل ہیں۔سونم کپور اس سے قبل فلم ’’خوبصورت ‘‘ میں پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ بھی بہترین پرفارمنس دے چکی ہیں اور ان دنوں وہ فلم ’’پریم رتن دھن پایو ‘‘ میں بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کے ساتھ ہیروئن آ رہی ہیں۔ سونم کی آنے والی ایک اور فلم ارباز خان کے ساتھ ’’ڈھولی کی ڈولی ‘‘ بھی ہے جس میں وہ دیگر اداکاروں پلکٹ سمراٹ‘ راج کمار راؤ اور ورون شرما کے ساتھ نظر آئیں گی‘ اس فلم کی شوٹنگ سونم کپور نے مکمل کروا دی ہے جب کہ ان دنوں ’’پریم رتن دھن پا
یو ‘‘ کی شوٹنگ کروا رہی ہیں۔ سونم کی دونوں فلمیں آئندہ برس 2015ء میں ریلیز کی جائیں گی۔ فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ انوجا چوہان کے ناول ’’بیٹل فار بٹورا ‘‘ سے ماخوذ ہے۔وہ راہول ڈھولکیہ کی نئی آنے والی فلم ’’رئیس ‘‘ میں بھی جلوہ گر ہوں گی جس میں ان کے مقابل اداکار شاہ رخ خان اور فرحان اختر ہیں۔ سونم کپور نے اپنی پہلی بائیو پیک بھی سائن کر لی ہے جس میں وہ بھارت کی مشہور پینٹر امرتا شیرگل کا کردار نبھائیں گی۔