بالی ووڈ کے جانے مانے ہیرو انل کپور کی بیٹی سونم کپور دپیکا پادوکون کے سامنے بدقسمت رہی ہیں۔ کیونکہ جو کامیابی دپیکا پادوکون نے حاصل کی وہ سونم کپور سے کوسوں دور ہے۔ اپنے سات سال کے فلمی کیریئر میں سونم کپور نے جن بارہ فلموں میں کام کیا ہے وہ کامیاب نہیں رہیں اور یہ باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئیں۔ جبکہ سونم کپور کے ساتھ ہی بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی دپیکا پادوکون کا بھی فلمی کیریئر سات سال کا ہی ہے اس دوران میں دپیکا پادوکون نے بیس سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔ ان فلموں نے نہ صرف دپیکا کو کامیابی دلائی بلکہ ایک الگ پہچان بھی بخشی۔ آج دپیکا بالی ووڈ کی بلندی پر کھڑی نظر آتی ہیں۔ تو سونم کافی نیچے اپنے کو محسوس کرتی ہیں۔شفلموں میں آنے سے پہلے یہ سمجھا جا رہا تھا کہ
چونکہ انیل کپور بالی ووڈ کے منجھے ہوئے اداکار ہیں ان کی ایک الگ شناخت اور مقام ہے جس کا فائدہ سونم کو مل سکتا ہے۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔ کیونکہ سونم کپور اپنے والد انیل کپور کے مشورے کے بغیر ہی فلمیں سائن کرتی گئیں ان سے کسی طرح کی رائے لینا انہوں نے گوارہ نہیں کیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ وہ جس راستے پر چلتی گئیں وہ راستہ انہیں منزل تک پہنچانے میں مدد گار ثابت نہ ہو سکا۔ سونم کپور کو آج اس بات کا کافی ملال ہے کہ اگر انہوں نے اپنے والد سے مشورہ مشورہ کر لیا ہوتا تو آج ان کا فلمی کیریئر روشن ہوتا۔