ممبئی ۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے ڈیزائنر پرنیہ قریشی کے ساتھ اپنے پرانے کپڑوں کے سلسلے میں رابطہ کیا ہے۔ خبر آرہی ہیں کہ اس کے تحت سونم کے کپڑے پرنیہ کے پاپ اپ شاپ پر فروخت کئے جائیں گے۔ اس سے ہونے والی آمدنی اسماعیل فائونڈیشن کو فراہم کرائے جائے گی۔ سونم لمبے عرصے سے اسماعیل فائونڈیشن سے وابستہ ہیں۔ واضح ہو کہ اسماعیل فائونڈیشن غریب بچوں کیلئے ہے اور یہ نوجوانوںکی مدد سے کام میں مصروف ایک رضا کار تنظیم ہے یہ ملک کے پچیس ریاستوں میں کام کررہی ہے سونم کے وارڈ روپ میں ملکی اور غیر ملکی ٹاپ برانڈ شامل ہیں۔ جن میں انمیرا برٹو ،کیویلائی ، مارکین ،ہلس ٹن ہیریٹیج ، انیتا ڈونگرے ،پرنیہ قریشی ،نشکا للا ،سمیت متعدد بڑے برانڈس کے کپڑے شامل ہیں۔ دوسری جانب سونم کا اس بارے میں کہنا ہے کہ پرنیہ اور میں نے وارڈ روپ سے جوکپڑے منتخب کئے ہیں وہ کپڑے مجھے بے حد پسند ہیں میں نے انہیں صرف ایک ہی بار پہنا ہوگا۔ یہ کپڑے ایک دم نئے ہیں اور اس سے فراہم ہوئی ساری رقم فائونڈیشن کو دے دی جائے گی۔ اگر آپ انہیں خریدیں گے توآپ کو بچھتانا نہیں پڑے گا آپ کو بھی یہ کپڑے پسند آئیں گے۔