ممبئی (ایجنسی )۔ بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اپنی آنے والی فلم میں سونم کپور کے ساتھ سلور اسکرین پر رومانس کر سکتے ہیں ۔ڈائریکٹر سورج بڑجاتیا اپنے راج شری پروڈکشن کے بینر تحت تقریبا آٹھ سال بعد ایک بار پھر کوئی فلم ہدایت کرنے جا رہے ہیں ، جس کے لئے سلمان کو لیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس فلم کا نام بڑے بھیا رکھا گیا ہے ۔ سورج اس فلم میں کئی دنوں سے سلمان کے اپوزٹ داکارہ کی تلاش کر رہے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سلسلے میں سورج بڑجاتیا نے سونم کپور سے بات چیت کی ہے ۔ اگر سب کچھ درست رہا تو سونم ، سلمان کے ساتھ رومانس کرتی نظر آ سکتی ہیں ۔