نئی دہلی(یو این ائی) کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کے وزیر مسٹر سروننداسونووال نے دولت مشترکہ کھیلوں کیآٹھویں روز میڈل جیتنے والے سبھی ہندوستانی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔31 جولائی 2014 کو دولت مشترکہ کھیلوں کے آٹھویں روز ببیتا کماری نے خواتین کے 55 کلوگرام کے فری اسٹائل کشتی مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیاجبکہ یوگیشور دت نے مردوں کے 65 کلوگرام کے فری اسٹائل کشتی مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔دوسری طرف وکاسِ شوِ گوڑا نے مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔
علاوہ ازیں گیتکا جاکھڑ نے خواتین کے 63 کلوگرام کے فری اسٹائل کشتی مقابلے میں سلور میڈل حاصل کیا۔ اس کے ساتھ ہی دیپا کرماکر نے خواتین کے جمناسٹک (والٹ )مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا اور پون کمار نے مردوں کے 86 کلوگرام فری اسٹائل کشتی مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا ۔دولت مشترکہ کھیلوں کے آٹھویں روز ہندوستانی کھلاڑیوں کے ذریعہ جیتے جانے والے میڈل کی تعداد 47 ہوگئی تھی جن میں تیرہ گولڈ ، بیس سلور اور چودہ برونس یا کانسے