لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ انڈین جسٹس پارٹی کے قومی صدر ادت راج نے بی جے پی میں شامل ہونے کے معاملہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انڈین جسٹس پارٹی کے ریاستی صدر کالی چرن سونکر نے کسی بھی پارٹی میں شامل ہونے سے انکار کیا ہے۔ مسٹر سونکر نے کہا کہ وہ کسی ایسی پارٹی میں نہیں جائیں گے
جہاں فرقہ پرست طاقتیں مزید مضبوط ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دلتوں ، مسلمانوں کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے۔ مسٹر سونکر نے کہا کہ پارٹی کے ضلع صدر ، مجلس عاملہ کے رکن ، عہدیداران اور کارکنان ان کے ساتھ ہیں۔ اس سلسلہ میں آئندہ کی حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے کل ایک جلسہ طلب کیاگیا۔ مسٹر سونکر نے کہا کہ وہ گزشتہ دو برسوں سے موہن لال پارلیمانی حلقہ میں سرگرم ہیں اوروہ اسی حلقہ سے الیکشن لڑیں گے۔ مسٹر سونکر نے کہا کہ دلتوں کے مفادکی لڑائی لڑنے میں بی جے پی مکمل طور سے ناکام رہی ہے۔