نئی دہلی: صدرکانگریس سونیاگاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی آج سخت مذمت کرتے ہوئے مصیبت کی اس گھڑی میں فرانس کے عوام کے ساتھ یگانگت کااظہار کیا ہے ۔
محترمہ سونیا گاندھی نے دہشت گردانہ حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں کانگریس پارٹی اور پورا ملک فرانس کے لوگوں کے ساتھ ہے ۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مصیبت کی گھڑی میں میری ہمدردی اور دعائیں فرانسیسیوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی آزادی کو شکست نہیں دے سکتی ہے بلکہ اس سے دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم اوربھی پختہ ہوگا۔