کانپور(نامہ نگار)۔ گاندھی نہروخاندان کے ہرفردنئے ملک کیلئے کچھ نہ کچھ کیاہے۔ اس خاندان کے دولوگوںنے اپنی زندگی قربان کردی۔سونیاگاندھی نے وزیراعظم کے عہدے کوقبول نہ کرکے ڈاکٹرمنموہن سنگھ کو وزیراعظم کوعہدے کی پیش کش کی اورانہیں اقتدار سپردکردیا۔مقررین نے آل انڈیا کمیٹی کی صدر سونیاگاندھی کے یوم پیدائش کی ماقبل شام مجاہد آزادی عمارت کے قریب ضیافت کے موقع پر منعقدہ جلسہ میں کیا۔کانگریس رکن اسمبلی اجے کپورنے کہاہے کہ سونیاگاندھی کی قربانی کو فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ان کے شوہر وسابق وزیراعظم راجیوگاندھی کی موت کے بعد کانگریس کومضبوط قیادت کی ضرورت تھی سونیاگاندھی نے پارٹی کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے پارٹی کو مضبوط بنایااورکارکنان کی حوصلہ افزائی کی۔یوپی اے حکومت تشکیل ہونے کے بعد لوگوں کی خواہش تھی کہ سونیاگاندھی وزیراعظم کے عہدے پرفائز ہوں لیکن انہوںنے ڈاکٹر منموہن سنگھ کو وزیراعظم بنایا۔انہوںنے ہمیشہ ملک سے محبت
کرنے کو ترجیح دی اسی لئے دس برسوں تک اقتدار سے دوررہ کر انہوںنے ملک کی ترقی کیلئے کام کیا۔اس موقع پر سابق رکن پارلیمنٹ راجارام پال،ہرپرکاش اگنی ہوتری، دنیش باجپئی اورپون گپتاوغیرہ موجود تھے۔