نئی دہلی:کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ہندستان اور پاکستان کے درمیان 1965 میں ہوئی جنگ کے 50 سال پورے ہونے کے موقع پر ملک کے لئے شہید ہونے والے بہادر وطن پرستوں کو یاد کرتے ہوئے آج انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
محترمہ گاندھی نے یہاں جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا “اس وقت کے وزیراعظم لال بہادر شاستری اور وزیر دفاع وانی بی چوہان کی باصلاحیت قیادت میں فوج کے جوانوں نے اپنی غیر معمولی شجاعت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی تاریخ میں ایک شاندار باب کا اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی عظیم روایت کو بڑی بہادری کے ساتھ آگے بڑھانے والے ان شہیدوں کو ملک ہمیشہ رہین منت رہے گا اور ہر ایک نسل انہیں یاد کرتے ہوئے ان سے ترغیب حاصل کرتی رہے گی۔