رائے بریلی 28 مئی (یو این آئی) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے بے موسم کی بارش اور ژالہ باری سے تباہ ہونے والے کسانوں سے ملاقات کر کے انہیں ھرممکن مدد کا یقین دلایا۔ایک روزہ دورے پر اپنے پارلیمانی حلقے رائے بریلی آئی ہیں ۔ محترمہ گاندھی کے یہاں بھوئیامﺅں گیسٹ ہائوس پہنچتے ہی تقریباً پانچ سو کسان آ گئے اور ان سے اب تک راحت کی رقم نہ ملنے کی شکایت کی۔ محترمہ گاندھی نے کہا “میں نے اسے سنجیدگی سے لے رہی ہوں اور آپ لوگوں کی ھرممکن مدد کروں گی”۔تقریباً نو بجے خصوصی طیارے سے فرصت گنج ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد وہ براہ راست گیسٹ ہائوس چلی گئیں جہاں سے وہ گزشتہ 19 مارچ کو بچھراواں میں ہونے والے ریل حادثے کے شکار ہوئے گنگاشرن مشرا اور شویندر سنگھ کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ دونوں ریل حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے ۔
محترمہ گاندھی نے صدر تحصیل کے اترپارا گائوں میں جاکر مسٹر مشرا اور شہر کے سروودیہ نگر محلے میں شویندر سنگھ کی بیوی کو دو- دو لاکھ روپے کا چیک دیا۔ شویندر سنگھ کی بیوی سشما سنگھ کو ریان انٹرنیشنل اسکول میں ٹیچر کے عہدے کا تقرری نامہ سونپا۔انہوں نے ڈلمﺅ نگر پنچایت کی ازسرنو تعمیر عمارت افتتاح کیا۔ عمارت پرتقریباً 50 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے ۔ اس کے بعد وہ بیٹی پرینکا واڈرا کے ساتھ ضلع ویجی لینس اور مانیٹرنگ کمیٹی کی میٹنگ میں چلی گئیں۔پرینکا واڈرا کل ہی یہاں آ گئی تھیں۔ محترمہ واڈرا نے اپنی ماں کے پارلیمانی حلقے میں بہت سے لوگوں سے ملاقات کی۔کئی کے گھر گئیں اور ان کے مسائل کے تصفیے کا بھروسہ دلایا۔ اس دوران وہ مرکزی انسانی وسائل کے فروغ کی وزیر اسمرتی ایرانی پر حملہ کرنے سے بھی نہیں چکیں۔ انہوں نے سوال کیا “اب تو امیٹھی میں آئ¸ آئ¸ ٹ¸ بن جانا چاہئے کیونکہ محترمہ ایرانی کی وزارت سے ہی سب کچھ ہونا ہے ۔