یہ اسٹوریج ٹیپ ۱۴۸ گیگا بائٹس فی مربع انچ کے حساب سے ڈیٹا سٹور کر سکے گی جو ۲۰۱۰میں بنائے جانے والے ریکارڈ سے پانچ گنا زیادہ ہو گامعروف الیکٹرونکس کمپنی سونی نے ایک نئی سٹوریج ٹیپ متعارف کروائی ہے جس میں ۱۸۵ ٹیرا بائٹس ڈیٹا فی کارٹریج محفوظ کیا جا سکے گا۔آئی بی ایم کی مدد سے بنائی جانے والی یہ ٹیپ ۳۷۰۰بلیو رے ڈسکس کے برابر ڈیٹا ذخیرہ کر سکے گی۔یہ ا سٹوریج ٹیپ ۱۴۸؍ گیگا بائٹس فی مربع انچ کے حساب سے ڈیٹا سٹور کر سکے گی جو ۲۰۱۰میں ب
نائے جانے والے ریکارڈ سے پانچ گنا زیادہ ہو گا۔سونی کمپنی کی متعارف کروائی جانے والی یہ سٹوریج ٹیپ ایسے کاروباری اداروں کے لیے فائدہ مند ہوں گی جو زیادہ عرصے کے لیے اپنا ڈیٹا محفوظ رکھنا چاہتی ہیں۔تجزیہ نگاروں نے پیشنگوئی کی ہے کہ۲۰۲۰ تک پوری دنیا کا ڈیٹا ۴۰ ٹریلین گیگا بائٹس پر مشتمل ہو گا۔سونی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ٹیپ کا استعمال ہارڈ ڈرائیوز کے مقابلے میں ڈیٹا ذخیرہ کرنے کا ایک سستا اور توانائی کا موثر طریقہ ہے تاہم اس ٹیپ سے دوبار ڈیٹا حاصل کرنا ایک سست عمل ہے۔ایک بیان میں سونی کمپنی نے کہا ہے کہ قدرتی آفات آنے کے بعد ڈیٹا سسٹمز کی ریکوری جیسا کہ ڈیٹا بیسز اور ڈیٹا سرورز کے علاوہ انتظامیہ کی ضروری معلومات کو محفوظ بنانا بہت اہمیت اختیار کر چکا ہے اور پوری دنیا کی کمپنیاں نیا ڈیٹا سسٹمز بنانے کی جانب گامزن ہیں۔ بیان کے مطابق اس ٹیپ کے ذریعے بگ ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے کلاؤڈ سروسز کی توسیع اور نئی منڈیوں کے قیام کے بارے میں ڈیٹا اسٹوریج میڈیا کے لیے ایک بڑھتی ہوئی ضرورت ہے۔