نیو یارک :سونی نے کہا ہے کہ اس نے پہلے ۲۴ گھنٹے کے دوران اپنے نئے پلے اسٹیشن ۴ ویڈیو گیم کے ۱۰ لاکھ سے زیادہ بکسوں کی فروخت کی ہے۔کمپنی نے جمعہ کو امریکہ اورکناڈا میں اس ویڈیوگیم سیٹ کی فروخت شروع کی تھی ۔ سونی کمپیوٹر انٹر ٹینمینٹ کے صدر اور سی ای او اینڈریو ہاؤس میں ایک رلیز میں بتایا کہ شمالی امریکہ میں اس کی فروخت بہتر رہی ۔کمپنی ۲۹ نومبر کو یورپی اور لاطینی امریکہ میں گیمنگ سسٹم پیش کرنے والی ہے۔ کمپنی نے امید ظاہر کی ہے کہ اس مالی سال کے آخر تک اس کی فروخت ۵۰ لاکھ تک پہنچ جائے گی ۔