نئی دہلی ۔(بھاشا) اسمارٹ فون اور ٹیلی ویزن کاروبار میں توسیع کے مدنظر جاپانی کمپنی سونی نے رواں مالی سال میں ہندوستان میں بارہ ہزار کروڑ روپئے کے کاروبار کا ہدف رکھا ہے کمپنی کو اس میں سے پچپن سو کروڑ روپئے موبائل فون کی فروخت سے حاصل ہونے کی امید ہے۔کمپنی نے کل نیا فون ایکس پیریا زیڈ -۲پیش کیا جس کی قیمت انچاس ہزار نو سو نوے روپئے ہے۔