نئی دہلی(بھاشا(کمزوربین الاقوامی رخ کے سبب موجودہ بلند سطح پر اسٹاکسٹوں کی فروخت میں اضافے سے دہلی صرافہ بازار میںآج سونے کی قیمت ۵۰۱کی گراوٹ کے ساتھ ۵۲۷۰۳ روپئے فی دس گرام رہ گئی وہیں چاندی کی قیمت بھی پانچ دن کی تیزی کے بعد ۰۵۷روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۰۵۴۶۴روپئے فی کلو گرام پربند ہوئی۔ بازار ذرائع کے مطابق گھریلوبازار کی قیمتوںکا رخ طے کرنے والے سنگاپور بازار میں سونے کی قیمت ۷ئ۰فیصد کی گراوٹ کے ساتھ ۳۱ئ۷۵۳۱ڈالر فی اونس اورچاندی کی قیمت ۷ئ۰فیصد کی گراوٹ کے ساتھ ۵۰ئ۱۲ڈالر فی اونس پر آگئی تھی۔گھریلو محاذ پر سونا ۹ئ۹۹فیصد خالص اور۵ئ۹۹فیصد خالص کی قیمت ۵۰۱روپئے کی گراوٹ کے ساتھ باالترتیب ۵۲۷۰۳روپئے اور۵۲۵۰۳ر وپئے فی دس گرام رہ گئی۔ گزشتہ دودنوںمیںا س میں۰۳روپئے کی تیزی آئی تھی۔ گنی کی قیمت۰۵روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۰۰۳۵۲روپئے فی آٹھ گرام رہ گئی۔چاندی تیار کی قیمت ۰۵روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۰۵۴۶۴روپئے فی کلو گرام اورہفتہ وار ڈلیوری کی قیمت ۵۳۸روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۰۵۲۶۴روپئے فی کلو گرام رہ گئی۔ چاندی سکہ کی قیمت دوہزار روپئے کی گراوٹ کے ساتھ خرید۰۰۰۶۸ روپئے اورفروخت ۰۰۰۷۸ روپئے فی سیکڑارہ گئی۔