نئی دہلی(بھاشا)کمزور بین الاقوامی رخ کے درمیان اسٹاکسٹوں کی فروخت کے سبب دہلی صرافہ بازار میں آج سونے کی قیمت ۱۵۰روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۲۷۱۰۰روپئے فی دس گرام بولی گئی۔ وہیں چاندی کی قیمت ۳۷۵ روپئے گرکر۴۰۶۲۵ روپئے فی کلو رہ گئی۔
بازار ذرائع کے مطابق نیویارک میں سونے کی قیمت۵۰ء۱۲۵۲ڈالر اور چاندی کی قیمت۵ء۰فیصد کی گراوٹ کے ساتھ ۹۹ء۱۸ڈالر فی اونس رہی۔دہلی میں سونا ۹ء۹۹فیصد خالص اور۵ء۹۹ فیصد خالص کی قیمت ۱۵۰؍روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۲۷۱۰۰روپئے اور۲۶۹۰۰روپئے فی دس گرام بند ہوئی۔ گنی کی قیمت ۲۴۴۰۰روپئے فی آٹھ گرام بند ہوئی۔چاندی ہفتہ وارڈلیوری کی قیمت ۲۸۰روپئے گرکر ۳۹۹۹۵ روپئے کلو بندہوئی۔محدود کاروبار کے دوران چاندی سکہ کی قیمت ۷۶۰۰۰: ۷۵۰۰۰روپئے فی سیکڑابند ہوئی ۔