نئی دہلی:بین الاقوامی بازار میں تیزی اور مقامی سطح پر تہواری مانگ آنے سے آج دہلی صرافہ بازار میں سونا اسٹینڈرڈ مسلسل دوسرے کاروباری یوم میں ۲۰۰روپئے مضبوط ہوتا ہوا تقریباً ۲ ہفتے کی بلند سطح ۲۶۸۵۰روپئے فی دس گرام پر پہنچ گیا اور چاندی حاضر مسلسل چوتھے کاروباری یوم میں ۵۵۰ روپئے بڑھ کر ساڑھے تین مہینے کی بلند سطح ۳۷۲۵۰ روپئے فی کلو گرام بولی گئی۔ لندن کے موصول اطلاع کے مطابق سونا حاضر ۷ئ۲ڈالر تیز ہو کر گزشتہ دو ہفتے کی بلند سطح ۸۰ء۱۱۴۸ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔ امریکی سونا وعدہ ۴۳ء۰فیصد تیزی کے ساتھ ۳۰ء۱۱۵۱ڈالر فی اونس بولا گیا۔ بازار ماہرین کے مطابق امریکہ میں کل امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے اس سال شرح سود میں اضافہ نہ کرنے کے امکان کے مضبوط ہونے سے سونے کو حمایت ملی اور یہ چمک کر دو ہفتے کی بلند سطح پر پہنچ گئی ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میںکل جاری اعدادو شمار کے مطابق اس کا تجارتی خسارہ گزشتہ پانچ ماہ کی نچلی سطح پر آگیا ہے۔ جس سے امریکی معیشت نے کساد بازار ی کے اشارے مضبوط ہوئے ہیں۔ ایسی حالت میں فیڈرل ریزرو کا شرح سود بڑھانے کا اندیشہ کمزور ہوا ہے جس کا فائدہ سونے کو ملا ہے۔ گزشتہ ہفتہ جاری غیر زرعی شعبے کے روزگار کے اعداد وشمار سے بھی اسے تقویت ملی تھی۔ اس کے علاوہ اہم کرنسیوں کے مقابلے ڈالرکے کمزور ہونے سے بھی اس پر مثبت اثر پڑا۔